پی ٹی سی ایل ا ور میڈیا لاجک پرائیوٹ لمیٹڈ نے پاکستان میں ٹی وی آڈیئنس میثرمنٹ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔یہ میڈیا ریسرچ کا ایک اہم جزو ہے جس کا مقصد لوگوں کی ٹی وی دیکھنے سے متعلق ضروری معلومات فراہم کرنا ہے۔
اس معاہدے کا تحت پی ٹی سی ایل میڈیا لاجک کو سمارٹ ٹی وی ڈیٹا فراہم کرے گا ۔ پی ٹی سی ایل سمارٹ ٹی وی ڈیٹا کے انضمام سے ڈیٹا کے حوالے سے تحقیق میں مدد ملے گی اور براڈکاسٹرزایڈ،اورٹائزرناظرین کی ترجیحات جاننے کیلئے ان سے رابطہ کرسکیں گے۔
پاکستان میں پہلی پی ٹی سی ایل سمارٹ ٹی وی 2008 میں شروع کی گئی جس کے ذریعے 120 سے زائد لائیو ٹی وی چینلز، موویز، ڈرامے اور بچوں کیلئے پروگرام دیکھے جاسکتے ہیں۔ سمارٹ ٹی وی ملک بھر میں ناظرین کیلئے اعلیٰ معیارکے تفریحی اور معلوماتی مواد مہیا کر رہا ہے۔
http://feeds.feedburner.com/blogspot/ZuqEN